تحصیل صافی میں بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے 2اہلکار زخمی

تحصیل صافی میں بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے ...
تحصیل صافی میں بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے 2اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ہو گیا جس سے بم ڈسپوزل سکواڈ کے 2اہلکار زخمی ہو گئے۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق تحصیل صافی میں لیویز اہلکاروں کو بارودی سرنگ کا سراغ ملا جس کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ ( بی ڈی ایس )کے عملے کو دطلب کیا گیا ۔

بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کا عمل جاری تھا کہ اس دوران دھماکہ ہو ا جس کی زد میں آکر بی ڈی ایس کے دو اہلکارز خمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ لیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم زخمی ہونے والے اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔