کراچی سے پنجگور آنے والی کوچ الٹ گئی، 3مسافر جاں بحق ، 10زخمی
پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک) واشک کے علاقے ناگ میں مسافر کوچ الٹنے سے 3مسافر جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے پنجگور آ رہی تھی کہ ناگ کے مقام پر الٹ گئی ۔ حادثہ تیز رفتاری اور پھسلن کے باعث پیش آیا تاہم کوچ کے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ جیسے ہی واشک کے علاقے ناگ کے قریب پہنچی تو پھسلن کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق ہوئے جبکہ خواتین سمیت 10زخمی ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔