وریندر سہواگ نے ایک بار پھر شعیب اختر کو مذاق کا نشانہ بناڈالا

وریندر سہواگ نے ایک بار پھر شعیب اختر کو مذاق کا نشانہ بناڈالا
وریندر سہواگ نے ایک بار پھر شعیب اختر کو مذاق کا نشانہ بناڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق بیٹسمین وریندر سہواگ سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کا مذاق اڑانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور جہاں موقع دیکھتے ہیں وہیں چوکا جڑ دیتے ہیں۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 90 کی دہائی کی پاکستانی ٹیم کی تصویر شیئر کی جس میں انضمام الحق ، سعید انور اور وسیم اکرم ، وقار یونس جیسے سپر سٹارز موجود تھے۔ شعیب اختر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ” بہترین ٹیم جو کہ بہترین سٹارز اور کھلاڑیوں سے بھری ہوئی ہے، یہ پاکستان کی سب سے بہترین ٹیم تھی جس کا میں بھی حصہ رہا ہوں“۔
شعیب اختر کے تصویر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ وریندر سہواگ بھی میدان میں آگئے اور لکھا کہ ”شعیب بھائی یہ بہت اچھی ٹیم ہے ، کئی عظیم کھلاڑی اس میں شامل ہیں مگر پھر بھی بھارت کو کسی ورلڈ کپ میں نہیں ہرا پائے اور بدستور ’موقع‘ کی تلاش میں ہیں“۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی کمنٹری کے دوران بھی وریندر سہواگ خاص طور شعیب اختر کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -