خیبر پی کے میں حالات بہتر، 10ہزار اہلکار فارغ کرنے کا فیصلہ

خیبر پی کے میں حالات بہتر، 10ہزار اہلکار فارغ کرنے کا فیصلہ
خیبر پی کے میں حالات بہتر، 10ہزار اہلکار فارغ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پی کے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے تعینات کئے گئے پولیس کے خصوصی سکواڈ کے دس ہزار کے لگ بھگ اہلکاروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے ان اہلکاروں کو اس سال 30 جون سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس خصوصی سکواڈ میں بیشتر فوج اور نیم فوجی دستوں کے ریٹائرڈ اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ انکے ہمراہ ہر علاقے کے لئے مقامی نوجوانوں کو بھی تعینات کیا گیا تھا جو شدت پسندوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتے تھے۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے اس پر مذاکرات ہورہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ اہلکار عارضی طور پر تعینات کئے گئے تھے اور انکو مستقل کئے جانے کا امکان تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کے بجٹ کا اعلان چندر روز میں کیا جائیگا جس میں یہ معلوم ہوسکے گا کہ آیا ان اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے رقم مختص کی جا رہی ہے یا نہیں جس کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

مزید :

پشاور -