مشعل اوباما اچانک پاکستان ہاؤس پہنچ گئیں، پاکستانی سفیر سے ملاقات

مشعل اوباما اچانک پاکستان ہاؤس پہنچ گئیں، پاکستانی سفیر سے ملاقات
مشعل اوباما اچانک پاکستان ہاؤس پہنچ گئیں، پاکستانی سفیر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما اچانک امریکہ میں موجود پاکستان ہاؤس پہنچ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے پاکستان ہاؤس میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے پاک امریکا تعلقات کے علاوہ پاکستان کے تعلیمی شعبے میں امریکی امداد پر بات چیت کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی خاتون اول پاکستان ہاؤس آئی ہیں۔
پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے سوشل میڈیا پر مشعل اوباما کے ساتھ لی گئی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں دیگر افراد بھی موجود ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ انہیں امریکی خاتون اول کی پاکستان ہاؤس میں مہمان نوازی کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔