رمضان المبار ک میں سحرو افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی : عابد شیر علی

رمضان المبار ک میں سحرو افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی : عابد شیر علی
رمضان المبار ک میں سحرو افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی : عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان المبار ک کے دوران ملک کے 90فیصد علاقوں میں سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور نماز تراویح کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رمضا ن المبار ک کے دوران شہر ی علاقو ں میں 6اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی۔”دعا کرتا ہوں کہ مولانا پوپلزئی کو بھی پاکستان والا چاند نظر آجائے“۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

 عمران خان کے حوالے سے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہانہیں ملکی ترقی گوارا نہیں،عمران خان غیروں کے اشاروں پر ملکی امن تباہ اور ترقی روکنا چاہتے ہیں ، عمران خان خیبر پختونخوا کے چوہوں سے جنگ لڑ رہے ہیں ،انہیں دھوپ لگ گئی ہے انہیں ٹھنڈ ک کی ضرورت ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

مزید :

قومی -اہم خبریں -