خواتین سے بد سلوکی ، پی ٹی آئی نے نجی کمپنی کے بقایا جات روک لئے

خواتین سے بد سلوکی ، پی ٹی آئی نے نجی کمپنی کے بقایا جات روک لئے
خواتین سے بد سلوکی ، پی ٹی آئی نے نجی کمپنی کے بقایا جات روک لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی اور تشدد کی تمام تر ذمہ داری جلسہ کیلئے کرسیاں اور سٹیج سمیت دیگر سامان فراہم کرنیوالی نجی کمنپی پر عائد کرتے ہوئے اس کے بقایا جات کی ادائیگی روک لی، انکوائری کمیٹی نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین بھی جلسے خراب کرنے کیلئے اس طرح کے واقعات میں ملوث ہو سکتے ہیں ، وفاقی وزراءکے ہوتے ہوئے وزیراعظم کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، سعد رفیق ان چوہوں کی بھی بات کریں جنہوں نے ملک کو لوٹا اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد اور لاہور جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی تحقیقات کیلئے قائم تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ پارٹی چیئرمین کو پیش کر دی ہے تاہم اس رپورٹ میں انہوں نے کسی مرکزی ملزم کو نشاندہی کے بغیر معاملہ گول کر دیا انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے مطابق کسی بھی ویڈیو میں تحریک انصاف کا کوئی کارکن یا لیڈر بدسلوکی کے واقعات میں ملوث دیکھائی نہیں دیا۔ بدسلوکی میں ملوث افراد نامعلوم تھے ، ہوسکتا ہے ان کا تعلق ہمارے مخالفین سے ہو جو ہمارے جلسے خراب کرنے کیلئے لوگوں کو اکساتے رہے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ جلسے کے انتطامات کا ٹھیکہ دینے والی کمپنی کو کہا گیا تھا کہ خواتین انکلوژر کے چاروں طرف سٹیل کی چادروں کی دیوار بنانی ہے مگر اس نے معاہدے پر عمل کی بجائے خواتین کے پنڈال کے اردگرد خاردار تاریں لگا دیں جنہیں باآسانی ہٹایا یا عبور کیا جا سکتا تھا ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے رضاکاروں سے بھی غفلت ہوئی ، وزیر ریلوے کے بیان بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر جب وزیراعظم ملک میں موجود نہیں اور اپوزیشن حکومت کے مذاکرات چل رہے ہیں سعد رفیق کو اشتعال انگیز بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ سعد رفیق ان چوہوں کی بھی بات کریں جنہوں نے ملک کو لوٹا اور انکا تعلق پنجاب سے ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جلد سحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -