بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ، تشدد سے مزید 7افریقی طالب علم زخمی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی اور آج بھی مختلف واقعات میں 7افریقی طالب علموںکو زخمی کر دیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھار ت میں آج ادھے گھنٹے کے دوران 7افریقی طالب علموں پر حملے کیے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد افریقی سفیروں نے اپنی حکومت کو مزید طالب علم بھارت نہ بھیجنے کا مشورہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حالات سازگار ہونے تک بھارت میں موجود تمام افریقی طالب علموں کو واپس بلا لیا جائے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارت میں انتہا پسندوں نے ایک افریقی طالب علم کو تشدد کر کے ہلاک کردیا تھا ۔