پاکستان ریلوے کارمضان پیکج کا اعلان ، کرایوں میں 10 سے 25 فیصد تک کمی کردی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے نے مسافروں کیلئے سستے رمضان پیکج کا اعلان کردیا ہے جس سے صرف ایڈوانس بکنگ پر ہی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کے مسافروں کیلئے رمضان پیکج یکم رمضان سے نافذ العمل ہوگا اور مسافر 20 رمضان تک اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔ رمضان پیکج میں مسافروں کو کرایوں میں 10 سے 25 فیصد تک رعایت دی جائے گی جبکہ یہ سہولت صرف ایڈوانس بکنگ پر حاصل ہوگی ۔