پیشاب آئے تو فوراً کر دینا چاہئے یا روک کر رکھنا چاہئے؟برطانوی ڈاکٹر کے دعوے نے سب کو حیران کر دیا
لندن(نیوزڈیسک)یہ بات اکثر سننے کو ملتی ہے کہ جیسے ہی پیشاب آئے، فوراً کر لینا چاہیے لیکن ماہرین صحت کا خیال ہے کہ تھوڑی دیر کے لئے پیشاب روکنا بھی ایک اچھی عادت ہے۔ اپنی اس بات کی توجیح وہ یہ پیش کرتے ہیں کہ جیسے ہی ہمیں پیشاب آتا ہے تو مثانہ بھرنا شروع ہو جاتا ہے اور یہ اعصاب کے ذریعے دماغ کو سگنل بھیجتا ہے کہ اسے خالی کیا جائے اور جب تک یہ خالی نہیں ہوجاتا تب تک یہ سگنلز بھیجتا رہتا ہے۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ ایک اچھا عمل ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے اعصاب حرکت میں رہتے ہیں اور اگر ہم اپنے مثانہ کو بار بار خالی کرتے رہیں تو اعصاب یہ سگنلز نہیں بھیجتے اور ہم اعصابی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔
حاملہ خواتین کے لیے خوشخبری،حیرت انگیز خصوصی لباس متعارف کروا دیا گیا
برطانوی یورولوجسٹ ذکی المالا کہتے ہیں کہ پیشاب کی کئی بیماریاں ہماری ماضی کی عادات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے مثانہ کو جلدی خالی کر یں تو اگر آپ کو ہلکا سا بھی پیشاب آئے تو یہ فوراًدماغ کو بتائے گا اور یوں آپ کو اپنے پیشاب پر کنٹرول کرنا مشکل ہوتا جائے گا۔اس کا کہنا ہے کہ آئیندہ اگر آپ کو پیشاب کی ضرورت محسوس ہو تو تھوڑا سا انتظار کرنا بہتر ہے کیو نکہ یہ آپ کے مثانے کو مضبوط کرے گا۔