سگریٹ کا وہ فائدہ جس سے آپ اب تک لاعلم تھے
بیجنگ (نیوز ڈیسک)کیا آپ نے کبھی سگریٹ کی کوئی اچھائی بھی سنی ہے ؟کئی دہائیوں سے سائنسدان اور ماہرین صحت سگریٹ کو کینسر سمیت سینکڑوں خطرناک بیماریوں کی وجہ قرار دے رہے ہیں لیکن اب پہلی دفعہ اس بدنام زمانہ چیز کا کوئی اچھا استعمال بھی سامنے آ گیا ہے ۔چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدان جیا کسنگ لی کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق میں معلو م ہو ہے کہ سگریٹ کی راکھ کو پانی میں سے زہر یلا کیمکل آرسینک علیحدہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ آرسینک ایک زہریلا مادہ ہے اور پاکستان میں بھی تقریباً ہر بڑے شہر میں پینے کے پانی میں اس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں ۔ اگرچہ پانی کو آرسینک سے پاک کیا جاسکتا ہے لیکن یہ انتہائی مہنگی ٹیکنالوجی سے ممکن ہے او اس کے مقابلے میں سگریٹ کی راکھ میں ایلومینیم ملا کر سستے طریقے سے پانی صاف کی جا سکتاہے ۔ سائنسدانوں نے ابتدائی تجربات میں کامیابی کی تصدیق کر دی ہے ۔ اس کے علاوہ سگریٹ کی راکھ کو مو بائل فون کی بیٹری اور کنکریٹ میں استعمال کرنے پر بھی تحقیق کی جا رہی ہے ۔