یوئیفا چیمپئن لیگ: فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریال میڈڑڈ کی جیت، اٹلیٹکو کے حامی زارو قطار روتے رہے

یوئیفا چیمپئن لیگ: فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریال میڈڑڈ کی جیت، ...
یوئیفا چیمپئن لیگ: فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریال میڈڑڈ کی جیت، اٹلیٹکو کے حامی زارو قطار روتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلان(نیوز ڈیسک) ریال میڈرڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلٹیکو میڈرڈ کو شکست دے کر یوئیفا چیمپیئن لیگ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر کیا گیا۔ پینلٹی ککس پر میچ ریال میڈرڈ نے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔ آخری کک معروف فٹبالر پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ماری جو سیدھی گول پوسٹ میں گئی جس کے ساتھ ہی میچ ریال میڈرڈ نے جیت لیا۔ یہ میچ اٹلی کے شہر میلان میں کھیلا گیا ۔ اس میچ کو دنیا بھر میں دو ارب سے زائد لوگوں نے براہ راست دیکھا جو اب تک کا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس میچ کے اختتام پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ ہارنے والی ٹیم کے مداح ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے رہے جبکہ فاتح ٹیم کے حامی جشن مناتے رہے۔

مزید :

کھیل -