آج بھی دن بھر سورج آ گ برساتار ہا ،سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

May 29, 2016 | 05:36 PM

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج بھی دن بھر سورج آگ برساتارہا ،جس کے باعث شہری بے حال ہو گئے ،سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 47ڈگر ی ریکارڈ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت برقرار ہے اور لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی مصیبتوں میں مزید اضافہ ہو گیاہے ،سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 47ڈگر ی ریکارڈ کیا گیاہے ،سکھر میں 46،رحیم یار خان میں 45،خانپور میں 44،ملتان میں 41،فیصل آباد 39،پشاور میں 40،راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 38اور لاہور میں درجہ حرارت 37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے ۔

مزیدخبریں