سکھر میں پولیس نے کارروائی کر کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ،دھماکہ خیز مواد برآمد

سکھر میں پولیس نے کارروائی کر کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ،دھماکہ خیز مواد ...
سکھر میں پولیس نے کارروائی کر کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ،دھماکہ خیز مواد برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے کارروائی کر کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے ۔سکھر کے علاقے باگڑ جی میں پولیس نے کارروائی کر کے کالعد م تنظیم طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 4 ڈیٹو نیٹر ،6دستی بم،2کلو دھماکہ خیز مواد ،خود کش جیکٹ اور با بیرنگ برآمد ہوئے ہیں ۔ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردی کی شناخت عبد الجبار سومرو کے نام سے ہوئی ہے جو شکار پور کا رہائشی ہے۔انہوں نے کہا کہ عبد الجبار شکار پور اور جیکب آباد میں ہو نے والے دھماکوں میں ملوث تھا اور رمضان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتا تھا ۔

مزید :

سکھر -