نئے آنے والے کھلاڑیوں میں سے 30سال سے زائد عمر کے لڑکوں کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے :انضمام الحق

نئے آنے والے کھلاڑیوں میں سے 30سال سے زائد عمر کے لڑکوں کو نہ کھلانے کا فیصلہ ...
نئے آنے والے کھلاڑیوں میں سے 30سال سے زائد عمر کے لڑکوں کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے :انضمام الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی سی بی نے نئے آنے والے کھلاڑیوں میں سے 30سال سے زائد عمر کے لڑکوں کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اے ٹیم میں اچھی کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سینئر ٹیم میںشامل کیا جائے گا ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان کو اس کی مرضی کی ٹیم دینی چاہیے ،کرکٹ کے معاملات کو بہتر کرنے کے لیے کوچ ،کپتان اور چیف سلیکٹر کو ایک پیج پر ہونا پڑے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورے کے لیے بہترین تکنیک چاہیے ،وہاں بیک فٹ پر کھیلنے والا کھلاڑی زیادہ کامیاب ہے ۔انضمام الحق نے کہا کہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی انجری ایک جیسی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی کپتان دو فارمیٹ کے لیے ہونا چاہیے ۔

مزید :

کھیل -