حکومت نے پی سی بی کو بھارت بات چیت کرنے سے روک دیا

حکومت نے پی سی بی کو بھارت بات چیت کرنے سے روک دیا
حکومت نے پی سی بی کو بھارت بات چیت کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پاکستان کر کٹ بورڈ کو بھارت سے کرکٹ معاملات پر بات کرنے سے روک دیا ۔چیئر مین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فی الحال پاک بھارت کرکٹ پر بی سی سی آئی سے بات نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اس سال اکتوبر میں یو اے ای میں شیڈولڈ ہے لیکن یہ بہت مہنگا آپشن ہے اس لیے پی سی بی سیریز کہیں اور کرانا چاہتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کا موسم اور بنگلہ دیش کے حالات پاکستان کی سیریز کی میزبانی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔

مزید :

کھیل -