بھارتی فلموں کی بے باک اداکارہ کشمیرا شاہ نے ’’بیڈ روم ‘‘ کے تمام راز کھول کر بے شرمی کی تمام حدیں پامال کر دیں

بھارتی فلموں کی بے باک اداکارہ کشمیرا شاہ نے ’’بیڈ روم ‘‘ کے تمام راز کھول ...
بھارتی فلموں کی بے باک اداکارہ کشمیرا شاہ نے ’’بیڈ روم ‘‘ کے تمام راز کھول کر بے شرمی کی تمام حدیں پامال کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اکثر اداکارائیں اپنی بے باک اداؤں اور جسمانی نمو د نمائش کو ہی ترقی اور کامیابی کا زینہ سمجھتی ہیں جبکہ بعض نے تو شہرت حاصل کرنے کے لئے تمام ہندوستانی حدود بھی کراس کر لی ہیں۔انڈیا کی مشہور ہندی اور مراٹھی فلموں کی اداکارہ اور معروف ماڈل ’’کشمیرا شاہ ‘‘ جو اداکاری سے زیادہ اپنی برہنہ ماڈلنگ اور بولڈ فلموں کی وجہ سے کافی بے باک سمجھی جاتی ہیں،نے 2013ء میں معروف مزاحیہ اداکار کرشنا ابیشھیک سے شادی رچالی تھی۔

اس بے باک اداکارہ نے ایک دھماکہ دار انٹرویو میں اپنے بیڈ روم کی ایسی باتیں شیئر کیں جنہیں سن کر ایک فاحشہ عورت بھی کانوں کو ہاتھ لگا لے ۔بھارتی نجی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق انٹرویو کا یہ سلسلہ’’بیڈ روم سے شروع ہو کر بیڈ روم‘‘ پر ہی ختم ہوتا ہے۔کشمیرا شاہ سے ایسے بیہودہ سوال کئے گئے تھے کہ جن کا جواب سوالوں سے بھی زیادہ’’ ننگا‘‘ دیا گیا۔کشمیرا کے اس ’’برہنہ انٹرویو‘‘کو بھارتی میڈیا مزید مرچ مصالحہ لگا کر پیش کر رہا ہے جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے کشمیرا کے حالیہ انٹرویو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا اور اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ  گردانا جا رہا ہے ۔انٹرویو اتنا بیہودہ اور شرمناک ہے کہ اس کی چند لائنیں بھی اس قابل نہیں کہ انہیں شائع کیا جا سکے ۔

مزید :

تفریح -