’جو ان لوگوں کے لئے سڑک پر گاڑی نہیں روکے گا اسے جیل میں ڈال دیں گے‘

’جو ان لوگوں کے لئے سڑک پر گاڑی نہیں روکے گا اسے جیل میں ڈال دیں گے‘
’جو ان لوگوں کے لئے سڑک پر گاڑی نہیں روکے گا اسے جیل میں ڈال دیں گے‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے معذور افراد کے سڑک پار کرنے کے لیے گاڑی نہ روکنے والوں کو جرمانے اور قید کی سزائیں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ نے ایک قانون وضع کر دیا ہے جس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے کو 300ریال (تقریباً8ہزار 400روپے) جرمانہ یا قید یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ ”معذور افراد سڑک عبور کرتے ہوئے انتہائی خوفزدہ ہوتے ہیں کیونکہ کارسوار افراد ان کے گزرنے کے لیے اپنی گاڑی نہیں روکتے یا اس کی رفتار کم نہیں کرتے۔ قانون کے مطابق اب اس کارسوار کو جرمانہ یا قید کی سزائیں دی جائیں گی جو معذور افراد کے سڑک عبور کرتے وقت اپنی گاڑی کی رفتار آہستہ نہیں کریں گے یا بوقت ضرورت نہیں رکیں گے۔قانون کی خلاف ورزی کی نگرانی انسپکٹرز بھی کریں گے، اس کے علاوہ شہریوں کی طرف سے بھی اس کی شکایات موصول کی جائیں گی۔ یہ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قانون کی خلاف ورزی کی حکام کو اطلاع دیں تاکہ سڑکیں معذور افراد کے لیے محفوظ بنائی جا سکیں۔“

مزید :

عرب دنیا -