ایئرپورٹ پر کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والا ایسا برتن برآمد کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، پولیس نے گھیرے میں لے لیا کیونکہ۔۔۔

ایئرپورٹ پر کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والا ایسا برتن برآمد کہ ہر طرف ...
 ایئرپورٹ پر کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والا ایسا برتن برآمد کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، پولیس نے گھیرے میں لے لیا کیونکہ۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں نے ایک ایسی لاوارث چیز دیکھ کر سکیورٹی کو اطلاع دی کہ سکیورٹی والوں کے بھی دیکھ کر اوسان خطا ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے ٹرمینل اے پر مسافروں نے کچھ لاوارث سامان دیکھا جس میں ایک پریشر ککربھی موجود تھا۔ پریشر ککر دیکھ کر سب کو یہی گمان گزارا کہ اس میں یقینا بارودی مواد نصب کیا گیا ہو گا۔ اس خدشے پر سکیورٹی نے ٹرمینل سے مسافروں کو فوری طور پر باہر نکال دیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بلا لیا۔

رپورٹ کے مطاق کچھ ہی دیر میں بم سکواڈ، کے 9یونٹس، فائرفائٹرز، سراغ رساں و دیگر اداروں کے اہلکاروں ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے سب سے پہلے اس مشتبہ بیگ میں موجود سامان کو کلیئر کیا اور اس کے بعد ایئرپورٹ پر تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ایک گھنٹے بعد بم سکواڈ اور سراغ رسانوں نے ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دے دیا اور مسافروں کو اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس