رواں مالی سال کی پہلی ششما ہی میں ٹیلی کام سیکٹر کو 235ارب روپے کی آمدن

رواں مالی سال کی پہلی ششما ہی میں ٹیلی کام سیکٹر کو 235ارب روپے کی آمدن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کو 234.9ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ ٹیلی کام کے شعبہ میں جدید اور نئی خدمات کو متعارف کروانے کے بعد حکومتی آمدنی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ آئی ٹی کی وزارت کے حکام کے مطابق تھری اور فور جی سروسز کے آغاز سے ملک میں موبائل فون کے صارفین کو خدمات کی فراہمی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومتی آمدنی بھی بڑھی ہے ۔ اسی طرح ٹیلی کام کے شعبہ کی آمدنی میں ہونے والے نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں مختلف ٹیکسز ، ڈیوٹیوں اور فیس وغیرہ کی مد میں حکومت کو 53.76ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں ۔

مزید :

کامرس -