سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 19 فیصد کا اضافہ

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 19 فیصد کا ...

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال میں فروری کے مقابلہ میں مارچ 2017ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2017ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1.69 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ فروری 2017ء کے دوران ترسیلات زر کا حجم 1.42 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری کے مقابلہ میں مارچ کے دوران ترسیلات زر کی وصولیوں میں 0.27 ارب ڈالر یعنی 19 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس