پاکستان میں لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دے کر غربت کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتاہے۔ماہرین لائیو سٹاک

پاکستان میں لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دے کر غربت کا خاتمہ یقینی بنایا جا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ماہرین لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 7کروڑ لوگوں کا روزگار لائیوسٹاک سے وابستہ ہے اس لیے لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دے کر غربت کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتاہے۔ ڈیری مصنوعات کے فروغ اور ان کی زیادہ سے زیادہ برآمد کیلئے قومی ڈیری پالیسی کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیری ڈویلپمنٹ کمپنی اور حکومت کے دیگر اداروں کے اشتراک سے غریب کسانوں کو بھینسوں کی خرید کیلئے بلاسود قرضے ادا کئے جائیں تو ڈیری ڈویلپمنٹ کو زبر دست فروغ حاصل ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ڈیری فارمز کے قیام ، کولنگ ٹینکس کی فراہمی، کمیونٹی فارمنگ کے فروغ ، بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب ، رورل سروسز پرووائیڈر پروگرام کی افادیت کے ذریعے دودھ کی پیداوار کوبڑھانے کے ساتھ ساتھ اسے زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتاہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث سالانہ 8سے10ارب لیٹر دودھ ضائع ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک بھر میں فوری طور پر کم ازکم 50سے 60 ہزار ملک کولنگ ٹینکس کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے کیونکہ اس وقت موجود 8سے9ہزار ملک کولنگ ٹینکس دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے ناکافی ہیں۔ انہوں نے سفید انقلاب لانے کیلئے حکومت سے مزید فنڈز کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

کامرس -