ہاشم آملہ کو ون ڈے میں7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے تین دوڑیں درکار

ہاشم آملہ کو ون ڈے میں7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے تین دوڑیں درکار

ساؤتھمپٹن(اے پی پی)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو ون ڈے میں سات ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 3 رنز درکار ہیں۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے بلے باز بن جائیں گے۔ 34 سالہ آملہ اب تک 152 میچوں میں 50.19 کی اوسط سے 6997 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 24 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ون ڈے میں جیک کیلس 11550 رنز کے ساتھ پہلے، اے بی ڈی ولیئرز 9220 رنز کے ساتھ دوسرے، ہرشل گبز 8094 رنز کے ساتھ تیسرے اور گریم سمتھ 6989 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ توقع ہے کہ ہاشم آملہ انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں سات ہزار رنز مکمل کر لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی