ڈی ویلیئرز نے کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈی ویلیئرز نے کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساؤتھمنٹن(آئی این پی) جنوبی افریقن ون ڈے ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 17ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ڈی ویلیئرز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں یہ کارنامہ انجام دیا، گیل نے 9221 رنز بنا رکھے تھے۔ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔ہفتہ کو ویلیئرز جب انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے میدان میں اترے تو انہیں گیل کا ریکارڈ توڑنے کیلئے دو رنز کی ضرورت تھی، انہوں نے اپنی اننگز کے ابتدائی دو رنز بنا کر انہیں پیچھے چھوڑ دیا