مانچسٹر سٹی اور برمنگھم سٹی کاویمنز فٹبال فائنل 13 مئی کوہو گا

مانچسٹر سٹی اور برمنگھم سٹی کاویمنز فٹبال فائنل 13 مئی کوہو گا

مانچسٹر (این این آئی)مانچسٹر سٹی اور برمنگھم سٹی کی ٹیموں کے درمیان ایف اے ویمنز فٹ بال کپ 2017ء کا فائنل میچ 13 مئی کو کھیلا جائیگا۔ مانچسٹرسٹی اور برمنگھم سٹی کی ٹیمیں ایف اے ویمنز فٹ بال کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل ایف اے ویمنز فٹ بال کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں برمنگھم سٹی نے چیلسی جبکہ مانچسٹرسٹی نے لیورپول کی ٹیموں کو شکست دی۔ مانچسٹرسٹی ویمن کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیورپول ویمن کلب کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مانچسٹر سٹی ویمن کلب کی طرف سے واحد گول میلیسا نے کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں برمنگھم سٹی ویمن کلب نے چیلسی ویمن کلب کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-2 گولز سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی