چیمپئنز ٹرافی، پاکستان دوسرا وارم اپ میچ آج آسٹریلیا سے کھیلے گا

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان دوسرا وارم اپ میچ آج آسٹریلیا سے کھیلے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ (آج) پیر کو آسٹریلیا کے خلاف مدمقابل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی اس سلسلے میں ٹیموں کے مابین وارم اپ میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ )آج( پیر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پہلے وارم اپ میچ میں گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔