لوئس ہملٹن پرستاروں کے مقبول ترین فارمولا ون ڈرائیور قرار

لوئس ہملٹن پرستاروں کے مقبول ترین فارمولا ون ڈرائیور قرار

موناکو ( آئی این پی) فارمولا ون ریسنگ کے بارے میں کئے جانے والے ایک حالیہ سروے میں لوئس ہملٹن پرستاروں کے مقبول ترین ڈرائیور قرار پائے ، جبکہ ٹیموں کیلئے کی جانے والی رائے شماری میں فیراری نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ موٹر اسپورٹس نیٹ ورک کے گلوبل فین سروے کو پندرہ مختلف زبانوں میں کرایا گیا اور اسے 194 ممالک کی جانب سے فیڈبیک حاصل ہوا جس کے تحت دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں فارمولا ون ریسنگ کو 44 فیصد زائد افراد نے پسند کیا۔ اس سروے کے مطابق لوئس ہملٹن اور فرنینڈو الونسو اپنے پرستاروں میں سب سے مقبول ڈرائیورز قرار پائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی