باکسر عامر خان کی مانچسٹر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

باکسر عامر خان کی مانچسٹر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مانچسٹر حملے کے بعد رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم نوجوان ایسا کوئی بھی عمل کرنے سے پہلے سوچیں ٗیہ قرآن کی تعلیمات سے متصادم ہے۔ عامر خان نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ دہشت گرد حملے کرنے کے بجائے رول ماڈل بننے کی کوشش کریں۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انھیں ڈر ہے کہ دہشت گردی کے واقعات مسلمانوں کیلئے کہیں مشکلات نہ پیدا کردیں ۔برطانوی باکسر نے کہا کہ مانچسٹر کیلئے یہ دکھ کی گھڑی ہے، میں بے گناہ لوگوں کے قتل کی سختی سے مذمت کرتا ہوں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی