چیمپئنزٹرافی،یوراج سنگھ بیماری کے باعث وارم اپ میچ نہیں کھیل سکے
لندن(آئی این پی) بھارتی کرکٹریووراج سنگھ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل علیل ہو گئے۔ وائرل بخارمیں مبتلا اسٹارآل راؤنڈرچیمپئنزٹرافی کا پہلاوارم اپ میچ نہیں کھیل سکے۔جارحانہ بیٹنگ کرنے والے یوراج سنگھ وائرل بخار کے باعث پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لے سکے، چیمپئنزٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں شرکت نہیں کی ۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوراج کی بیماری سے متعلق بتایا۔اپنی ٹویٹ میں بی سی سی آئی نے یوراج سنگھ کی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔یوراج کو صحت کے بڑے مسائل کا سامنا نہیں۔