6کروڑ پاکستانیوں کو صافپانی بھی میسر نہیں،ظاہرہ عمر کسانہ

6کروڑ پاکستانیوں کو صافپانی بھی میسر نہیں،ظاہرہ عمر کسانہ

لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان گجر خواتین ایسوسی ایشن کی نائب صدر ظاہرہ عمر کسانہ نے کہا ہے کہ 6کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے ،آلودہ پانی پینے کے باعث عوام کی بڑی تعداد ہیپاٹائٹس جیسے موذی مر ض سمیت سانس کی بیماری، آنتوں کی سوزش جیسے امراض کا شکار ہے۔اسہال، جلدی امراض، غدود کا بڑھنااور ٹی بی جیسے مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت ملک بھر میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کو یقینی بنائے کیو نکہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر کے ہی ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موذی امرا ض کے پھیلا ؤ کوآ سا نی سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1