وفاقی بجٹ سے عوام کا مایوس ہونا فطری ہے
لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما جہاں آراء وٹونے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ سے عوام کامایوس اورمضطرب ہونافطری امر ہے ۔خالی اعدادوشمار سے نادارومفلس عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔ وفاقی بجٹ سے عوام کے جذبات واحساسات کودھچکا لگا۔حکمران عام پاکستانیوں کوکس ناکردہ گناہ کی سزادے رہے ہیں۔ڈر ہے مہنگائی کے بوجھ سے عوام کاپیمانہ صبر لبریز نہ ہوجائے ۔افسوس حکومت نے روزہ داروں کومہنگائی کی سولی پرلٹکادیاہے۔وفاقی بجٹ آنے کے بعد ہرطبقہ حالت سوگ میں ہے۔