پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کا محتاج نہیں،مولانا اجمل قادری

پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کا محتاج نہیں،مولانا اجمل قادری

لاہور( پ ر) عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر و جے یو آئی کے سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت اور پرامن ملک ہے،دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں کے اعتراف کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کامحتاج نہیں، حرمین شریفین ہمارے ایما ن کا حصہ ہے، اس کا تحفظ ہم پر فرض ہے۔ جس میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔گذشتہ روز کیولری گراؤنڈ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہحکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں لو ڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کی جا ئے خصوصا سحری افطاری تر اویح اور نمازوں کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جا ئے انہوں کہا کہ رمضان المبارک کے احترام کو لازمی بنایا جا ئے اور سر عام کھانے پینے والوں کے خلاف قانون حر کت میں لا یا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضرورت اشیا ء عوام تک سستی اور بر وقت پہنچانے کے خصوصی انتظامات کرے انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں غریب عوا م کو خصو صی رعایت دینے کے لیئے عملی اقدامات کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1