عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کا قتل عام رکوائے،صاحبزادہ حامد رضا

عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کا قتل عام رکوائے،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کا قتل عام رکوائے۔ ایٹمی پروگرام کا اصل معمار ذوالفقار علی بھٹو ہے۔ نواز شریف عوامی دباؤ پر ایٹمی دھماکہ کرنے پر مجبور ہوئے، ایٹمی پاکستان کے بزدل اور کرپٹ حکمران ملک و قوم کے کی رسوائی کا باعث بن چکے ہیں۔پاناما کیس کا حتمی فیصلہ حکمران خاندان کو ہمیشہ کے لئے سیاست سے آؤٹ کردے گا۔ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کیلئے تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔ اگلے دو ماہ میں کرپشن کے سومنات پاش پاش ہونے والے ہیں۔

پاک افغان کشیدگی میں بھارت ملوث ہے۔ ہماری حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے افغانستان بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ مریم نواز کا وزیر اعظم آفس استعمال کر نا غیر قانونی ہے۔