عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں،عبدالحنان خالد

عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں،عبدالحنان خالد

لاہور(پ ر)المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے نائب مسؤل عبدالحنان خالد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔

اور ہمارے حکمراں ان کی مدد میں خاطر خواہ کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ دنیا کی دوسری بڑی فوج کے مقابل کشمیری ہاتھوں میں پتھر لیے سینہ سپر ہیں۔بھارتی فوج کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے مگر ان کا جذبہ لائق تحسین ہے۔المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتما م ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس اپنے کشمیری بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ اسی سلسلے میں ایک افطار کشمیر کے نام مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا ہے۔اس مہم کے تحت ملک بھر میں افطار ڈنر ہوں گے جن میں کشمیری طلبا کی قربانیوں کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس مہم کا مقصد پاکستان کے طلبا و طالبات میں کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس اجاگر کرنا ہے۔عبدالحنان خالد کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری طلبا و طالبات کی مدد کرنا ہمارا ملی و اخلاقی فریضہ ہے۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس ملک بھر کے طلبا کو ساتھ ملا کر کشمیری طلبا کو بھرپور اظہار یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔ ایک افطار کشمیر کے نام مہم پورا رمضان جاری رہے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1