قتل،اقدام قتل ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

قتل،اقدام قتل ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

لاہور (خبرنگار) پرانی انار کلی انویسٹی گیشن پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان صابر، رشید، خرم اور بابر مسیح سے ڈکیتی اور راہزنی کے دوران لوٹا ہوا قیمتی سامان، طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ انوسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تمام مال مسروقہ برآمد کر کے ان کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرکر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید : علاقائی