پٹرول چوری کرنے پر جھگڑا ، گوالمنڈی کرایہ دار کی فائرنگ سے مالک مکان کا بیٹا جاں بحق

پٹرول چوری کرنے پر جھگڑا ، گوالمنڈی کرایہ دار کی فائرنگ سے مالک مکان کا بیٹا ...

لاہو(خبرنگار)گوالمنڈی میں کرایہ دارکی فائرنگ سے مالک مکان کابیٹا ہلاک ہوگیا جس کو گز شتہ روز سینکڑوں سو گو اروں کی مو جو دگی میں سپرد خاک کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ میں مالک علی عباس نے مکان اورکرایہ دارکے درمیا ن گھرمیں کھڑی موٹرسائیکل سے پٹرول نکالنے کے معاملے پرتلخ کلامی ہوگئی جس پرکرایہ دارنے طیش میںآکرفائرنگ کردی جس سے 22سالہ علی عباس فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا اور میو ہسپتال پہنچتے ہی جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اورکرایہ دارکوگرفتارکرکے تحقیقات کاآغازکردیا۔رات گئے گھر سے جنا زہ اٹھا یا گیا تو کہر ام بر پا ہو گیا ۔ایس پی سٹی عادل میمن کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مکمل انصاف کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی