سی ٹی او کا مختلف رمضان بازاروں کا دورہ، ٹریفک نظام کا جائزہ

سی ٹی او کا مختلف رمضان بازاروں کا دورہ، ٹریفک نظام کا جائزہ

لاہور( خبرنگار) سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد نے شہر میں رمضان المبارک کے موقع پر لگائے جانے والے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔۔اس موقعہ پر انہوں نے کچہری چوک،داتا دربار، بھاٹی گیٹ، لوہاری گیٹ، شاہ عالمی چوک، موچی گیٹ،اکبری گیٹ،دہلی گیٹ،لاری اڈا،اک موریہ پل مصری شاہ کی سڑکوں پر ٹریفک کے نظام کی درستگی کے لئے ڈیوٹی دینے والے وارڈنز میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم بھی تقسیم کئے۔ علاوہ ازیں چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجازاحمد نے تھانہ نولکھا میں وارڈن اور صحافیوں کے ساتھ افطار ی بھی کی۔

مزید : علاقائی