گجرات میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3افراد قتل ، ماں باپ اور بیٹا شامل

گجرات میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3افراد قتل ، ماں باپ اور بیٹا شامل

گجرات(بیورورپورٹ ) گجرات کے علاقے کوٹ ککہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ماں باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے کوٹ ککہ تھانہ کنجاہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے ماں باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو سحری کے وقت قتل کیا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں 70 سالہ فیاض، 60سالہ سکینہ اور 45سالہ سجاد کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گجرات قتل

مزید : علاقائی