اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں شہریوں کا تحفظ ترجیح ہوناچاہیے ،پاکستان

اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں شہریوں کا تحفظ ترجیح ہوناچاہیے ،پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (اے این این) پاکستان نے دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے اور طبی مراکز پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زوردیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم کے تمام فریق متفقہ طور پر اس عزم کااظہار کریں کہ صحت کی سہولتوں کا ہر صورت تحفظ کیاجائے گا اور ایسے حملے کرنیو الوں کوکٹہرے میں لایا جائے گا۔ مسلح تصادم کے فریق انسانی امداد کی محفوظ، بلاتعطل اور پائیدار بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائیں، اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں شہریوں کا تحفظ ترجیح ہوناچاہیے۔عالمی برادری زندگیاں بچانے والے عملے کو حملوں سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کرے۔
ملیحہ

مزید :

علاقائی -