کوٹہ مل سکا نہ بکنگ شروع ہو سکی ، حج آرگنائزر کو شدید مشکلات کا سامنا

کوٹہ مل سکا نہ بکنگ شروع ہو سکی ، حج آرگنائزر کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کی حج کوٹہ کا پنڈورا بکس کھولنے کی بے تابی10سال سے حج کرانے والوں کے مقابلے میں نئے ٹور اپریٹرز کو لا کھڑا کیا ،پرائیویٹ حج سکیم کے حج آپریشن2017ء کو شدید خطرات لا حق ہو گئے ،رمضان المبارک شروع ہو گیا ہے ابھی تک پرائیویٹ حج سکیم کا کام شروع نہیں ہو سکا ،حج آپریشن2017ء کو شروع ہونے میں ڈیڑھ دو ماہ باقی رہ گئے ہیں حج آرگنائزر ز کو کوٹہ الاٹ نہیں کیا جا سکا ،کب بکنگ کریں گے کب سعودیہ میں تیاری کے لیے جائیں گے سارا عمل ہی مشکوک ہو گیا ہے حالانکہ حج پالیسی2017ء میں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ حج 2016ء میں ذمہ داری ادا کرنے والے حج آرگنائزر ہی حج2017ء میں ذمہ داری ادا کریں گے سوائے ان کے جن کے خلاف کوئی شکایت ہو ،ایک طرف سعودی تعلیمات کے مطابق10سال سے آگے بڑھتی پرائیویٹ حج سکیم ہے اور دوسری طرف گزشتہ چار سال سے حج کوٹہ کے حصول کے لیے سر گرم گروپ جو پرانے ٹور آپریٹرز کو فارغ کر کے ان کی جگہ لینے کے لیے بے تاب ہے ،وزارت مذہبی امور کو سرکاری سکیم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکیم کا کام بھی فروری میں مکمل کر لینا چاہیے تھا مگر مئی ختم ہونے کو ہے اب تک کام ہی شروع نہیں ہو سکا،وفاقی وزیر مذہبی امور اور وزارت مذہبی امورکے ساتھ وابستہ مخصوص حلقے نے ایسی مہم چلائی ہے کہ10سال سے کام کرنے والوں کو نا اہل اور نئے انرول کو تجربہ کار ثابت کرنے کی ملک بھر میں پوسٹر اور بینر کے ذریعے مہم چلانے میں مصروف ہے ،ایک دھڑا سپریم کورٹ کے فیصلے کو بنیاد بنا کر حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنا چاہتا ہے دوسری طرف وقت اتنا کم ہے کہ کوٹہ کی تقسیم،بکنگ اور دیگر تیاریاں نا ممکن بنتی جا رہی ہیں ،حکومت کے بعض حلقے حج2017ء کو اپنا آخری حج سمجھ کر ہر صورت حج کوٹہ لینے کی کوشش میں ہے ۔

حج آرگنائزر

مزید : علاقائی