بجلی کی پیداوار17 ہزار چار سو میگاواٹ کی ریکارڈ سطح عبور کر گئی

بجلی کی پیداوار17 ہزار چار سو میگاواٹ کی ریکارڈ سطح عبور کر گئی

اسلام آباد(اے این این) وزارت پانی و بجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 17ہزار چار سو میگاواٹ کی ریکارڈ سطح عبور کر گئی ہے ۔پانی و بجلی کی وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سحر اور افطار کے اوقات میں ملک کے تمام حصوں میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ۔جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔

بجلی پیداوار

مزید : علاقائی