وزیر اعظم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے‘ آصف کرمانی

وزیر اعظم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے‘ آصف کرمانی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے‘ قوم پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ28 مئی1998 کو وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کے جارحانہ عزائم خاک میں ملا دئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، اب معاشی قوت بنائیں گے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ قوم پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر آج کے دن نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

آصف کرمانی

مزید : علاقائی