پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی )پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، کمیٹی اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت کیلئے پاکستان کی تیاری پر بریفنگ دیں گے جبکہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پرکمیٹی کو آگاہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو چیئرمین کمیٹی اسپیکر ایازصادق کی زیر صدارت سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔

اجلاس

مزید : صفحہ اول