عید سے پہلے عیدی،پٹرول 2روپے 10پیسے لٹر سستا ہونے کا امکان

عید سے پہلے عیدی،پٹرول 2روپے 10پیسے لٹر سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت کی جانب سے شہریوں کو عید سے پہلے عیدی ملنے کا امکان ہے، پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کی سمری تیار لر لی گئی ہے ۔پٹرول کی قیمت میں2روپے 10پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ80پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں1روپیہ 50پیسے فی لٹر کمی کی سمری آج وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی جس کی منظوری 31مئی کو ہو گی۔ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی لٹر ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.50 روپے فی لٹر کمی مٹی کا تیل 3.00 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

پٹرول

مزید : صفحہ اول