نواز ،عمران ایک ہی سکے کے دو رخ دونوں نا اہل ہوں گے ، خورشید شاہ

نواز ،عمران ایک ہی سکے کے دو رخ دونوں نا اہل ہوں گے ، خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘ جس طرح مقدمات چل رہے ہیں لگتا ہے پہلے نواز شریف پھر عمران خان نااہل ہوں گے‘ دونوں دعا گو ہیں کہ کسی طرح بچ جائیں‘ نواز شریف اور عمران خان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ حالات بتا رہے ہیں کہ عمران خان اور نواز شریف ایک ساتھ نااہل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور عمران خان کا آج کل جسم اور روح کا رشتہ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول