چین میں بچے نے 75 لاکھ روپے کے نوٹ پھاڑکرڈھیرلگادیا

چین میں بچے نے 75 لاکھ روپے کے نوٹ پھاڑکرڈھیرلگادیا
 چین میں بچے نے 75 لاکھ روپے کے نوٹ پھاڑکرڈھیرلگادیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر قنگداؤ میں 5 سالہ بچے نے گھرپرموجود رقم کے نوٹ پھاڑ پھاڑ کر لگ بھگ 75 لاکھ پاکستانی روپے کا نقصان کردیا ہے۔5 سالہ بچے کووالدین کچھ دیرکے لیے تنہا چھوڑکرباہرگئے تھے کہ کسی طرح اس کے ہاتھ وہ خطیررقم لگ گئی جو بینک سے قرض لی گئی تھی۔ 20 مئی کو اس بچے نے گھرمیں موجود 50,000 یوا?ن کی رقم کو ٹھکانے لگانا شروع کردیا اوراس نے تمام کرنسی نوٹ کو ٹکڑوں میں تبدیل کردیا۔اس کے بعد پشیمان اور پریشان والد نے سارے نوٹ بینک کو دکھائے تو جواب ملا کے جوڑنے کیبعد ہی اس رقم کے بدلے دوسرے نوٹ مل سکیں گے لیکن بعض نوٹ کے تین اور بعض کے 15 ٹکڑے بھی کئے جاچکے تھے اور اس بنا پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید : صفحہ اول