ڈی او پی قاسم علی مریدکا بطور ڈائریکٹر ڈرامہ سیریل’’بے انتہا‘‘کی ریکارڈنگ جاری

ڈی او پی قاسم علی مریدکا بطور ڈائریکٹر ڈرامہ سیریل’’بے انتہا‘‘کی ...

لاہور(فلم رپورٹر)پرائیویٹ سیکٹر کے معروف نوجوان کیمرہ مین (ڈی او پی )قاسم علی مریدکی ڈرامہ سیریل’’بے انتہا‘‘کی ریکارڈنگ جاری ہے ۔جس کے پروڈویوسرہمایوں سعیداورشہزادنصیب ہیں جبکہ کاسٹ میں سمیع خان،نوین وقار،فارس شفیع،غناعلی،روبینہ اشرف،مریم مرزا،شائستہ جبیں اور وسیم عباس شامل ہیں۔لاہورسے تعلق رکھنے والے قاسم علی مرید پندرہ سے زیادہ ڈرامہ سیریلزبناچکے ہیں البتہ ڈائریکٹرکی حیثیت سے ’’بے انتہا‘‘ان کی پہلی سیریل ہے جس کی ریکارڈنگ کراچی میں تسلسل سے جاری ہے۔اس بارے میں قاسم علی مریدنے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ میں نے اپنے سینئرزکی حوصلہ افزائی اور دوستوں کے مشورے سے ڈائریکشن شروع کی ہے یہ بات میرے لئے باعث اطمینان ہے کہ تمام لوگوں نے مجھے خوش آمدیدکہا ہے۔میں سکتھ سگماپروڈکشن کا بھی بے حدمشکور ہوں جس نے مجھے اپنی سیریل کے لئے ڈائریکٹرمنتخب کیا،خاص طورپر ہمایوں سعیدنے میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔

مزید : کلچر