ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرواؤں،سہراب افگن

ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرواؤں،سہراب افگن
 ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرواؤں،سہراب افگن

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر ڈائریکٹر اور اداکار سہراب افگن نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کام کے نئے معیار قائم کئے ہیں ‘ کبھی بھی فحاش جملوں کا سہارا نہیں لیا یہی میری کامیابی کا راز ہے۔سہراب افگن نے کہا کہ میں جب سے شوبز میں آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرواؤں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں یہی وجہ ہے کہ آج فن کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں‘ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے شو بزمیں بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اداکاری کے نئے معیار قائم کئے ہیں۔

مزید : کلچر