عوام سینماؤں میں انٹرٹین ہونے کے لئے آتی ہے، شعیب خان

عوام سینماؤں میں انٹرٹین ہونے کے لئے آتی ہے، شعیب خان
 عوام سینماؤں میں انٹرٹین ہونے کے لئے آتی ہے، شعیب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر )ڈائریکٹرشعیب خان نے کہا ہے کہ فلم ’’جیک پاٹ‘‘ پاکستانی فلم بینوں کے لئے سرپرائز ہوگی، جس میں جاوید شیخ کیرئیر کا یادگار کردار میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سینماؤں میں انٹرٹین ہونے کے لئے آتی ہے اسی لئے ہلکی پھلکی کامیڈی اور میوزیکل فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید شیخ کے علاوہ اداکارہ ثناء ، فائزہ خان، اسماعیل تارا، نور حسن،عنایت خان، صنم چوہدری سمیت دیگر نامور فنکار اس کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جس کی تھائی لینڈ میں فوکھٹ جزیرہ ، جیمز بانڈ آئس لینڈ میں شوٹ کی گئی۔ یہ فلم اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ مجھ سمیت معروف ماڈل واداکار نور حسن، عنایت خان اور صنم چوہدری فلمی ڈبیو کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -