لاہور میں بہت کام کیا حقیقی پہچان کراچی ہے،ڈائریکٹراے حفیظ

لاہور میں بہت کام کیا حقیقی پہچان کراچی ہے،ڈائریکٹراے حفیظ
لاہور میں بہت کام کیا حقیقی پہچان کراچی ہے،ڈائریکٹراے حفیظ

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ڈائریکٹر اے حفیظ نے کہا ہے کہ ہمارے اداکاروں و گلوکار وں ، کھلاڑیوں ، ڈاکٹروں اور انجینئروں نے دنیا بھر میں اپنے فن کے ذریعے اپنا نمایا ں مقام بنایا ہے اور ایسی شخصیات کی وجہ سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا ۔انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طور پرہدایتکاری کے شعبے سے وابستہ ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے وہ مقام ، عزت اور شہر ت دی جس کی لوگ برسوں تمنا کرتے ہیں ۔

اے حفیظ نے کہا کہ میرے ایمان کا حصہ ہے کہ خدا جب کسی کو عروج دیتا ہے تو اس کے لئے سارے راستے آسان کر دیتا ہے ۔اے حفیظ نے کہاکہ میں نے لاہور سے بھی بڑا کام کیا ہے مگر میری حقیقی پہچان کراچی سے ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ جب بھی کوئی کام لگن اور محنت سے کیا جائے تو خدا بندے کو ضرور کامیابیوں سے نوازتا ہے ۔اے حفیظ نے کہاکہ جذبہ ایمانی ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کی بڑی مثال تین سو تیرہ کا لشکر ایک ہزار کفار پر بھاری ثابت ہوتا ہے اور یہی ہم سب کیلئے ایک بڑی مثال ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں دنیا کے ساتھ دین کو بھی اپنے ساتھ لیکر چلنا چاہیے تاکہ آخرت میں ہماری منزلیں آسان ہوجائیں ۔

مزید : کلچر